پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کا فائنل اتوار کو

پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کا فائنل اتوار کو

پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان فائنل اتوار 29 نومبر کو دوحہ کے ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان نے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش اے کو 5 وکٹوں سے ہرایا تھا۔ پاکستان میں فائنل تماشا ایپ پر مفت دیکھا جا سکے گا۔

ماخذ: وزڈن