اسلام آباد: پاکستان نے ایک بار پھر اپنی بہترین سفارتی اور انتظامی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی برادری کے سامنے مثبت تاثر پیش کیا ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والے اہم مذاکرات کی کوریج کے لیے آنے والے 300 سے زائد غیر ملکی صحافیوں کے لیے کنونشن سینٹر میں عالمی معیار کی جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
صحافیوں کے لیے تیز رفتار انٹرنیٹ، جدید میڈیا ورک اسٹیشنز، آرام دہ نشستوں، خصوصی بریفنگ رومز اور سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات کو یقینی بنایا گیا۔ اس کے علاوہ معلومات تک فوری رسائی اور پیشہ ورانہ معاونت کے لیے خصوصی ہیلپ ڈیسک بھی قائم کیے گئے، جس سے بین الاقوامی میڈیا نمائندگان کو بہترین ماحول میسر آیا۔
غیر ملکی صحافیوں نے پاکستان کی مہمان نوازی، منظم انتظامات اور اعلیٰ معیار کی سہولیات کو سراہتے ہوئے اسے ایک مثبت اور متاثر کن تجربہ قرار دیا۔ ماہرین کے مطابق اس کامیاب میزبانی سے نہ صرف پاکستان کا عالمی تشخص مضبوط ہوا ہے بلکہ ملک کی سفارتی ساکھ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
یہ شاندار انتظامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان عالمی سطح کے بڑے ایونٹس کی میزبانی کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔





