یوتھ لون اسکیم میں 2.5 کروڑ روپے تک قرض

یوتھ لون اسکیم میں 2.5 کروڑ روپے تک قرض

وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم میں نیا ٹیئر 4 متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت 75 لاکھ سے زیادہ اور 2 کروڑ 50 لاکھ روپے تک قرض لیا جا سکے گا۔

اسٹیٹ بینک کے سرکلر کے مطابق اس ٹیئر پر صارف کے لیے شرح 8 فیصد ہوگی، طویل مدتی قرض کی واپسی کی زیادہ سے زیادہ مدت 8 سال اور ایک سال تک کی رعایتی مدت (گریس پیریڈ) ہوگی۔

ماخذ: ایکسپریس ٹریبیون