اتوار کو موسم خشک، پنجاب میں اسموگ اور دھند کا امکان

اتوار کو موسم خشک، پنجاب میں اسموگ اور دھند کا امکان

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق اتوار 29 نومبر کو ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں کہیں کہیں اسموگ اور دھند کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں اتوار کی صبح کم سے کم درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

دھند میں سفر کرتے وقت گاڑی آہستہ چلائیں اور فوگ لائٹس استعمال کریں۔

ماخذ: پاکستان محکمہ موسمیات