مری میں برف باری: سیاحوں کی حفاظت کے لیے خصوصی پلان تیار

راولپنڈی: مری میں متوقع برف باری کے پیشِ نظر سیاحوں اور مقامی شہریوں کی حفاظت کے لیے راولپنڈی ڈویژن کی انتظامیہ نے خصوصی انتظامات کا اعلان کیا ہے۔

کمشنر راولپنڈی سلمان غنی اور آر پی او بابر سرفراز الپا کی زیرِ صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام متعلقہ محکموں کے نمائندوں پر مشتمل کنٹرول روم چوبیس گھنٹے کام کرے گا۔ برف ہٹانے والی مشینری، عملہ اور نمک تیار رکھا جائے گا تاکہ مرکزی شاہراہیں اور رابطہ سڑکیں کھلی رہیں، اور کوئی سڑک بند ہونے کی صورت میں فوری طور پر مشینری بھیجی جائے۔

ٹریفک پولیس سیاحوں کی رہنمائی اور ٹریفک کی روانی کے لیے جامع پلان پر عمل کرے گی، جبکہ گنجائش سے زیادہ گاڑیوں کا داخلہ کنٹرول کیا جائے گا۔ ریسکیو ۱۱۲۲، محکمہ صحت، سول ڈیفنس، پولیس اور ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کو عملہ، ایمبولینسیں اور امدادی سامان تیار رکھنے، اور بجلی، پانی اور خوراک کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انتظامیہ موسم اور سڑکوں کی صورتحال سے متعلق معلومات سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے فراہم کرتی رہے گی۔ مری جانے والے افراد روانگی سے پہلے تازہ صورتحال ضرور معلوم کریں۔

بشکریہ: ڈان