پاکستان کی بیٹی نے میدان مار لیا: اسوہ مرجان نیازی ہارس بیک آرچری میں ٹاپ رینک کھلاڑی بن گئیں

اسلام آباد: اسوہ مرجان نیازی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہارس بیک آرچری میں ٹاپ رینک حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ انہوں نے انڈونیشیا کے خلاف مقابلے میں 68 پوائنٹس حاصل کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔

اس تاریخی کامیابی کے بعد اسوہ مرجان نیازی کو اہم اعزاز سے بھی نوازا گیا، جسے کھیلوں کی دنیا میں پاکستان کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ ان کی مہارت، محنت اور لگن نے انہیں اس مقام تک پہنچایا، جو نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک مثال ہے۔

کھیلوں کے ماہرین کے مطابق ہارس بیک آرچری جیسے منفرد کھیل میں عالمی سطح پر کامیابی حاصل کرنا نہایت قابلِ فخر ہے۔ اس کامیابی سے نہ صرف پاکستان میں اس کھیل کو فروغ ملے گا بلکہ نئی نسل کو بھی اس طرف راغب ہونے کا موقع ملے گا۔

عوامی اور اسپورٹس حلقوں نے اسوہ مرجان نیازی کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی ملک کے لیے مزید اعزازات حاصل کریں گی۔