برگن اسٹاک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات ممکن ہوئے، جو عالمی امن کے لیے ایک اہم موقع ہے۔
لیک لوزن سمٹ کے کانفرنس ہال میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون اور مکالمہ ناگزیر ہے، اور تمام فریق مل کر عالمی سطح پر اتحاد اور استحکام کو فروغ دے سکتے ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ عاصم منیر نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا، جسے سفارتی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔
اس موقع پر کانفرنس ہال پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نےجے ڈی وینس اور ایرانی وفد کے سربراہ محمد باقر غالب کا استقبال کیا۔
مبصرین کے مطابق اگر مذاکراتی عمل کامیابی سے آگے بڑھتا ہے تو اس کے خطے میں امن، استحکام اور سفارتی تعلقات پر مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔