لاہور: مریم نواز نے محرم الحرام کے موقع پر اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مقدس مہینے میں امن، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ محرم الحرام قربانی، صبر اور اتحاد کا درس دیتا ہے، اس لیے شہریوں کو چاہیے کہ وہ مذہبی رواداری کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی یا نفرت انگیز رویے سے گریز کریں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ جلوسوں اور مجالس کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں تاکہ عزاداروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا اولین ترجیح ہے۔