وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج ہوگا

Shahbaz Sharief Finance meeting

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف  کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج منعقد ہوگا، جس میں ملک کی معاشی صورتحال اور آئندہ مالی سال کی ترقیاتی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی اور صوبائی نمائندے شرکت کریں گے، جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام، معاشی اہداف، بجٹ تجاویز اور اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری زیرِ بحث آئے گی۔ اجلاس میں مختلف شعبوں کے لیے فنڈز کی تقسیم اور وسائل کے مؤثر استعمال پر بھی غور کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک کی اقتصادی ترقی کی رفتار بڑھانے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیح دینے کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

معاشی ماہرین کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کا یہ اجلاس آئندہ مالی سال کی معاشی سمت کے تعین میں اہم کردار ادا کرے گا، جبکہ اس کے فیصلوں کے اثرات وفاق اور صوبوں کی ترقیاتی پالیسیوں پر بھی مرتب ہوں گے۔