جعلی دوا کی پہچان اب موبائل پر، محفوظ دوا ایپ لانچ

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جعلی ادویات کی روک تھام کے لیے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کی تیار کردہ موبائل ایپ ’محفوظ دوا‘ کا افتتاح کر دیا ہے۔

ایپ کے ذریعے صارفین دوا کے پیکٹ پر موجود بیچ نمبر اسکین کر سکتے ہیں۔ دوا اصلی ہو تو اسکرین سبز ہو جاتی ہے اور جعلی ہونے کی صورت میں سرخ۔ ڈیٹا بیس میں تقریباً ۹۲ ہزار رجسٹرڈ ادویات شامل ہیں اور اس نظام کی تیاری میں ۷۰۰ سے زائد دوا ساز کمپنیاں شریک رہیں۔ ڈریپ کا ٹریک اینڈ ٹریس نظام ۹ اکتوبر سے فعال ہے۔

ایپ میں جعلی دوا کی شکایت درج کرانے اور کسی دوا کی قلت کی اطلاع دینے کی سہولت بھی موجود ہے۔

تقریب سے خطاب میں وزیرِ اعظم نے بتایا کہ ادویات پر بارکوڈ کا تصور ۲۰۱۵ء میں پیش کیا گیا اور ۲۰۱۷ء میں کابینہ نے اس کی منظوری دی، مگر عمل درآمد میں تاخیر ہوئی۔ انہوں نے وزارتِ صحت کو ہدایت کی کہ آئی ٹی اور اطلاعات کی وزارتوں کے ساتھ مل کر عوامی آگاہی مہم چلائی جائے، اور کہا کہ ادویات کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ میں ہونی چاہئیں۔

بشکریہ: ڈان