این ای ڈی یونیورسٹی میں پاکستان کی پہلی سیمنز پاور اکیڈمی کا افتتاح

کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں سیمنز پاور اکیڈمی کا افتتاح کر دیا، جو پاکستان کی کسی یونیورسٹی میں قائم ہونے والی پہلی سیمنز پاور اکیڈمی ہے۔

یہ اکیڈمی سیمنز پاکستان اور این ای ڈی یونیورسٹی کے اشتراک سے قائم کی گئی ہے اور ۲۸ ممالک میں پھیلی سیمنز کی ۲۹ پاور اکیڈمیوں کے عالمی نیٹ ورک کا حصہ ہے۔ تقریب میں سیمنز پاکستان کے ایم ڈی و سی ای او سید محمد دانیال، این ای ڈی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد طفیل جوکھیو اور جرمنی کے قونصل جنرل بھی شریک ہوئے۔

اکیڈمی میں طلبہ، انجینئرز اور صنعت سے وابستہ افراد کو میڈیم وولٹیج سسٹمز، الیکٹریکل پروٹیکشن، پاور کوالٹی، سب اسٹیشن آٹومیشن، ڈیجیٹل سب اسٹیشنز، گرڈ پلاننگ اور سائبر سیکیورٹی کی تربیت اور سرٹیفکیشن دی جائے گی۔ مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹوئن جیسی جدید ٹیکنالوجیز پر بھی پروگرام ہوں گے۔

تربیت کلاس روم کے ساتھ ساتھ ورچوئل اور آن لائن انداز میں بھی دی جائے گی، جس سے طلبہ کو دورانِ تعلیم ہی صنعت سے متعلق عملی مہارت حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

بشکریہ: ڈان