تیل کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری: وزیر پیٹرولیم

اسلام آباد: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کے لیے مثبت اشارہ سامنے آیا ہے۔

وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک  نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری جلد سامنے آ سکتی ہے، جس سے عوام کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، ڈالر کے ریٹ اور درآمدی لاگت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر پندرہ روز بعد قیمتوں کا جائزہ لیتی ہے۔ اگر عالمی سطح پر قیمتیں مستحکم یا کم رہیں تو اس کا فائدہ براہِ راست عوام تک پہنچایا جائے گا۔

معاشی ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی کا انحصار عالمی رسد و طلب اور جغرافیائی حالات پر ہوتا ہے، تاہم حالیہ رجحانات میں نرمی دیکھنے میں آ رہی ہے جس سے آئندہ ریویو میں کمی کا امکان بڑھ سکتا ہے۔

عوام کی نظریں اب حکومتی نوٹیفکیشن پر مرکوز ہیں، جس میں پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔