جمعہ کے روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 11,500 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 90 ہزار 136 روپے ہو گئی۔ 10 گرام سونا 9,859 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 34 ہزار 478 روپے کا ہو گیا۔
عالمی منڈی میں سونا تقریباً 115 ڈالر اضافے سے 3,676 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا، جس کا اثر مقامی قیمتوں پر بھی پڑا۔
ماخذ: اے آر وائی نیوز