پشاور: پاکستان سپر لیگ کے بارہویں سیزن کی افتتاحی تقریب پشاور میں منعقد کی جائے گی۔ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے اس فیصلے کا اعلان کیا ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا کے مشیر برائے معدنیات، کھیل اور امورِ نوجوانان ڈاکٹر سید سرفراز علی شاہ نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے صوبے میں کرکٹ کی بحالی اور فروغ کی جانب بڑا قدم قرار دیا۔
انہوں نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا، گراؤنڈ، پویلین اور کرکٹ اکیڈمی کا جائزہ لیا اور صفائی اور مرمت کا کام وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں پی ایس ایل کے میچز سے اسپورٹس ٹورازم اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اور صوبائی حکومت اسٹیڈیم کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ تقریب کی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔
بشکریہ: ڈان