برازیل کے اعلیٰ سطحی وفد نے اسلام آباد میں نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر (این اے آر سی) کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت ڈپٹی سیکرٹری تجارت رافیل گیماریش ریکیاؤ نے کی۔
دونوں ممالک نے مویشیوں کی افزائشِ نسل، جینیاتی بہتری، بکریوں کے جینیاتی مواد کے تبادلے اور گوشت کے لیے بہتر نسلیں تیار کرنے پر مشترکہ تحقیق پر بات چیت کی۔
ماخذ: اے آر وائی نیوز