سونا فی تولہ 2,300 روپے سستا، نئی قیمت 3,87,836

سونا فی تولہ 2,300 روپے سستا، نئی قیمت 3,87,836

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ 28 نومبر کو فی تولہ سونے کی قیمت 2,300 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 87 ہزار 836 روپے ہو گئی۔ 10 گرام سونا 1,972 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 32 ہزار 506 روپے کا ہو گیا۔

اس سے ایک دن پہلے جمعہ کو سونا 11,500 روپے مہنگا ہوا تھا۔ قیمت میں کمی عالمی منڈی میں نرخ گرنے کے بعد ہوئی۔

ماخذ: ڈیلی ٹائمز