سعودی عرب کا پاکستان کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: سعودی عرب نے پاکستان کے لیے ایک بڑا مالیاتی اعلان کرتے ہوئے تین ارب روپے اضافی مالی معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا، دونوں کے درمیان اقتصادی تعاون میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی حکومت نے پاکستان کے مرکزی بینک میں 3 ارب ڈالر جمع کروانے کی منظوری دی ہے، تاکہ ملک کے زرمبادلہ ذخائر کو مضبوط بنایا جا سکے اور بیرونی مالی دباؤ کو کم کیا جا سکے۔ اس کے ساتھ ہی پہلے سے موجود 5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹ کو بھی مزید مدت کے لیے رول اوور کر دیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان کو بیرونی قرضوں اور ادائیگیوں کے دباؤ کا سامنا ہے۔ سعودی عرب کی یہ معاونت پاکستان کی معیشت کو وقتی استحکام فراہم کرنے میں مدد دے گی۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اعلان دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور اسٹریٹجک تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ اس سے نہ صرف مالی استحکام میں مدد ملے گی بلکہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھی اضافہ متوقع ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان کی مجموعی اقتصادی حکمتِ عملی کا حصہ ہے، جس کا مقصد غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانا اور مالی بحران سے نمٹنا ہے۔